سڑکوں پر اپنی بیٹی رانی پر خوب پیار لٹاتی ہوئی نظر آئیں اجے دیوگن کی آن اسکرین بیوی
ساوتھ سنیما کی خوبصورت اداکارہ شریا سرن (Shriya Saran) ان دنوں بھلے ہی فلموں میں کم نظر آرہی ہیں۔ مگر وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور فینس کے ساتھ کنکٹ رہنے کے لئے وہ خود سے متعلق پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اب وہ اپنی بیٹی رانی رادھا کے ساتھ بارسلونا کی سڑکوں پر نظر آئی ہیں اور اس پر خوب پیار لٹاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
اجے دیوگن (Ajay Devgan) کی فلم ‘درشیم‘ (Shriya Saran film Drishyam) میں اداکار کی بیوی کے رول سے لائم لائٹ بٹورنے والی اداکارہ شریا سرن نے اپنا تازہ ترین فوٹو شوٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ اس میں دیکھنے کے لئے مل رہا ہے کہ وہ بارسلونا کی سڑک پر بیٹی رادھا کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں شریا سرن کو بیٹی رادھا پر خوب پیار لٹاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں اداکارہ کا لُک بھی شاندار دیکھنے کے لئے مل رہا ہے۔ اس میں دیکھ سکتے ہیں کہ وہ منی اسکرٹ اور ٹاپ میں نظر آرہی ہیں۔ وہیں، ان کی بیٹی سفید رنگ کی فراک میں دکھائی دے رہی ہے۔
تصاویر میں ماں اور بیٹی کے بانڈ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ تصاویر میں دیکھ کر ایک بات تو ظاہر ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو خود سے ایک لمحے کے لئے بھی الگ نہیں کرتی ہیں۔ وہ اس کا کافی خیال رکھتی ہیں۔ یہ کوئی پہلی بار انہوں نے بیٹی کے ساتھ تصاویر نہیں شیئر کی ہے۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔