سارا علی خان (Sara Ali Khan Photos) نے کچھ گھنٹے پہلے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے گلیمرس فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ سارا کی ان تصاویر کو شردھا کپور (Shraddha Kapoor Rumored Boyfriend) کے رومرڈ بوائے فرینڈ روہن شریشٹھ نے کھینچی ہے ۔
سارا علی خان ان دنوں اپنی فلم اترنگی رے کی کامیابی کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ نظر آئی تھیں ۔ اداکارہ فلم ریلیز ہونے کے بعد بھی اس کی تشہیر میں مصروف ہیں اور آئے دن اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی سے وابستہ انکشاف کررہی ہیں ۔ ان سب کے درمیان انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
ساراعلی خان ان تصویروں میں اپنی دلکش ادائیں دکھا رہی ہیں ۔ سارا اپنی خوبصورتی سے فینس کا دل جیت رہی ہیں ۔
سارا علی خان نے ان تصویروں میں سفید رنگ کا ٹاپ پہنا ہوا ہے ۔ اس نیٹ ٹاپ میں وہ کافی گلیمرس لگ رہی ہیں ۔