سارہ علی خان نے آئیفا ایوارڈس میں لگایا دیسی گلیمرس کا تڑکا، شرارا ڈریس میں نظرآیا اداکارہ کا خوبصورت انداز
سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے آئیفا ایوارڈس (IIFA Awards 2022) میں دیسی گلیمر کا تڑکا لگایا۔ انہوں نے ایونٹ کے دوران اپنے دیسی لُک سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ ان کی انہوں نے خوبصورت تصاویر اپنے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ وہیں آئیفا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
آئیفا 2022 کا انعقاد صبح ابو ظہبی میں دھوم دھام سے ہوا۔ بالی ووڈ ہستیوں میں ایونٹ میں اپنی دھماکہ خیز پرفارمنس بھی دی، لیکن سارہ علی خان نے اپنی دھماکہ دار پرفارمنس لوگوں کا دل جیت لیا۔ آئیفا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سارہ علی خان کی پرفارم کے دوران کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ وہیں، سارہ علی خان نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنا آئیفا لُک فلانٹ کیا۔
آئیفا نے سارہ علی خان کی ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’آئیفا ایوارڈس 2022 میں سارہ علی خان کی پرفارمنس دیکھ کر کہہ سکتے ہیں، ’ہائے چکا چک ہے تو‘۔
سارہ علی خان نے اپنی گزشتہ فلم ‘اترنگی رے‘ کے پاپولر سانگ ’چکا چک‘ پر بھی ڈانس مووس دکھائے۔