سارہ علی خان نے بیسٹ فرینڈ کو برتھ ڈے کی مبارکباد دی، شاعرانہ انداز میں دی مبارکباد
سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے اپنی بیسٹ فرینڈ کامیا اروڑہ (Kamya Arora) کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں دونوں الگ الگ لوکیشنس پر نظر آرہی ہیں۔ دونوں کبھی سمندر کے لطف لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں، کبھی ندیوں کے تو کبھی پہاڑوں کے۔ سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ کو بھی کچھ ایسا ہی کیپشن دیا ہے۔
سارہ علی خان کی بیسٹ فرینڈ کامیا اروڑہ کا آج یوم پیدائش ہے۔ اس خاص موقع پر سارہ علی خان نے اپنی ’بیسٹ فرینڈ‘ کے لئے بے حد پیارا نوٹ شیئر کیا ہے۔ سارہ علی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کامیا کے ساتھ کئی ساری تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں سارہ علی خان، کامیا اروڑہ کے ساتھ الگ الگ لوکیشنس پر نظر آرہی ہیں۔ دونوں کبھی سمندر کے لطف لیتے ہوئے نظر آرہی ہیں، کبھی ندیوں کے تو کبھی پہاڑوں کے۔ سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ کو بھی کچھ ایسا ہی کیپشن دیا ہے۔
سارہ علی خان نے کامیا کو برتھ ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’جھیلیں، ندیاں، سمندری ساحل اور پہاڑ۔ کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کہاں ہیں کوئی براعظم یا سمندر کبھی بھی بہت دور نہیں ہوسکتا‘۔
اپنے اپنے جانے پہچانے انداز میں سارہ علی خان لکھتی ہیں- ’7 سمندر پار۔ آئی ول کم رننگ ٹو مائے یار۔ اتنا مضبوط ہے میرا پیار۔ تیرے لئے ہمیشہ بے قرار۔ یوم پیدائش مبارک ہو، سب سے اچھے دوست‘۔