Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سارا علی خان کو کشمیر, میں گزارے خوبصورت ایام کی آرہی ہے یاد، شیئر کی ایسی تصویر

سارا علی خان (Sara Ali Khan) ان دنوں وکی کوشل (Vicky Kaushal) کے ساتھ فلم لکا چھپی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ بہترین اداکارہ کے طور پر اپنی شناخت بنا چکی سارا کو گھومنے پھرنے کا کافی شوق ہے ۔ وہ اکثر اپنے مصروف شیڈیول کے درمیان سے چھٹی کیلئے وقت نکال لیتی ہیں ، لیکن اس مرتبہ نئے سال کے موقع پر سارا کہیں نہیں جا سکیں تو انہیں اپنے پرانے دنوں کو یاد آرہی ہے ۔

سارا علی خان نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تھرو بیک تصویریں شیئر کی ہیں ۔ سبھی تصاویر میں سارا کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ یہ تصاویر بتا رہی ہیں کہ اترنگی رے اداکارہ کو اپنے گزشتہ دنوں کی یاد ستا رہی ہے ۔ سارا اس سال نئے سال کی چھٹی پر کہیں گھومنے نہیں جاپائیں تو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پرانی تصویریں شیئر کرکے دل کی بات فینس کے ساتھ شیئر کی ہے ۔

سارا علی خان نے ان تصاویر کو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا : پہاڑ کو کافی یاد کررہی ہوں ۔ خاص طور پر سن کسنگ ۔

سارا علی خان کے فینس ان کی خوبصورت تصاویر پر لگاتار کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کی تعریف کررہے ہیں ۔

ان تصاویر سے صاف ہے کہ سارا علی خان کو اپنے کشمیر دورہ کی یاد ستا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.