Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سپنا چودھری نے پہلی بار دکھائے ویسٹرن ڈانس مووس، گوا کے سمندر پر دکھایا غیرملکی انداز

دیسی کوئن کے نام سے مشہور سپنا چودھری نے (Sapna Choudhary Dance Video) انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ گوا کے سمندر پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ سپنا چودھری دیسی اسٹائل میں نہیں بلکہ ویسٹرن اسٹائل میں ڈانس کر رہی ہیں۔ سپنا چودھری کے اس ویڈیو کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔

بگ باس فیم اور ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری انسٹا گرام (Sapna Choudhary Instagram) پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی روٹین لائف سے متعلق اپڈیٹ دیتی ہیں۔ سپنا چودھری نئے سال سے پہلے گوا ویکیشن پر پہنچ گئی ہیں اور وہاں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ اس کی ایک جھلک انہوں نے اپنے مداحوں کو انسٹا گرام پر دکھائی ہے۔ انہوں نے ایک گوا کے سمندر پر ایک انسٹا ریل بنائی ہے۔ اس ریل میں وہ سمندر پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ خاص بات یہ ہے سپنا چودھری (Sapna Western Style) اپنے دیسی اسٹائل سے الگ، ویسٹرن اسٹائل میں ڈانس کر رہی ہیں۔

سپنا چودھری (Sapna Choudhary Beach Dance Video) کا یہ اوتار پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ سپنا چودھری فلورل پرنٹ والا کولڈ شولڈر ون پیس پہنے ہوئی ہیں۔ ان کے پیچھے اونچا پہاڑ اور پیروں میں سمندر کی لہریں آتی جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان لہروں کے درمیان وہ انگریزی گانا ’بیلی ڈانسر‘ پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اتنا ہی وہ شاندار ویسٹرن مووس بھی دکھا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.