ہریانہ کی مشہور ڈانسرسپنا چودھری کی نئی لُک والی تصاویر پر ان کے مداح جم کر کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا- ’قطعی زہر‘۔
ہریانہ کی مشہور ڈانسر اور بگ باس فیم سپنا چودھری (Sapna Choudhary) اپنے مداحوں کے لئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کو ان کے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔ کبھی سپنا چودھری اپنا کوئی ویڈیو شیئر کردیتی ہے، تو کبھی سوشل میڈیا کو ہلا دینے والی اپنی تصاویر شیئر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
سپنا چودھری کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہے۔ حال ہی میں جو تصاویر سپنا چودھری نے فیس بک پر شیئر کی ہیں، ان میں وہ لہنگے میں دکھائی دے رہی ہیں۔
ان تصاویر میں سپنا چودھری انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سپنا چودھری نے ان تصاویر میں جو پوز دیا ہے، وہ مداحوں کا دل لوٹ رہا ہے۔