’سنجو ‘ آن لائن لیک ہوگئی
سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ آن لائن لیک ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فلمسازوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔
بالی ووڈ میں ہر طرف فلم’’سنجو‘‘کے چرچے جاری ہیں کیونکہ رنبیر کپور نے فلم میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ شائقین فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔
آج سنجے دت کے چاہنے والوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ طویل انتظار کے بعد آج ہی وہ دن ہے جب فلم بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز کردی گئی ہے لیکن ریلیز سے قبل ہی فلم کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ’سنجو‘‘ آن لائن لیک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے سوشل میڈیا صارفین فلم کے ٹورینٹ ڈاؤن لوڈ لنک کے اسکرین شوٹس شیئر کررہے ہیں۔
ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ فلم کا ایچ ڈی پرنٹ لیک ہوچکا ہے۔
لہٰذا ریلیز سے قبل فلم کا لیک ہونا فلم کے بزنس پر اثر انداز ہوگا اور فلم کو کروڑوں کا نقصان ہوسکتا ہے۔