Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’سنجو‘ نے لوگوں کو کتنا متاثر کیا؟

بولی وڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کی ریلیز کا انتظار مداحوں کو طویل عرصے سے تھا، جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

اس کی ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی، جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور نے ادا کیا۔

فلم سنجو کی کہانی سنجے دت کی زندگی پر لکھی گئی، جس میں ان کا اپنے والد سنیل دت سے رشتہ اور جیل میں ان کا گزارا ہوا وقت دکھایا گیا۔

فلم میں سونم کپور، دیا مرزا، انوشکا شرما، وکی کوشل اور منیشا کوئرالا نے اہم کردار ادا کیے۔

جبکہ اداکار پریش راول نے سنجے دت کے والد سنیل دت کا کردار ادا کیا۔

فلم کی ٹیم کو دیکھتے ہوئے مداحوں کو امید تھی کہ فلم بھی نہایت شاندار بنائی ہوگی، تو کیا فلم سنجو توقعات پر پوری اتری ہے؟

انڈین میڈیا نے فلم کے بارے میں کس رائے کا اظہار کیا؟ یہاں پڑھیں:

فلم سنجو رنبیر کپور کے کیریئر کی بہترین پرفارمنس ثابت ہوئی، جس کے لیے یقیناً انہیں بہت سے ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اس فلم میں سنجے کی زندگی کو بالکل درست انداز میں پیش نہیں کیا گیا، لیکن انٹرٹینمنٹ کے لیے اس فلم کو دیکھا اچھا آپشن رہے گا۔

فلم میں معاون اداکاروں نے بھی بہترین کام کیا۔

فلم سنجو متنازع بولی وڈ اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی ہے، فلم کے پہلے حصے میں سب سے زیادہ فوکس اس بات پر کیا گیا کہ سنجے دت نے منشیات کا استعمال کیوں اور کیسے کیا۔

فلم میں رنبیر کپور نے بہترین کام کیا، جبکہ راج کمار ہیرانی نے اپنی بہترین ڈائیریکشن سے شائقین کو بیزار ہونے کا موقع نہیں دیا۔

البتہ فلم کی کمزوری یہ تھی کہ اس میں سنجے دت کی زندگی میں اہمیت رکھنے والے کئی ضروری افراد کو پیش نہیں کیا گیا، جن میں ان کی اہلیہ اور گرل فرینڈز شامل ہیں۔

رنبیر کپور نے اس فلم میں سنجے دت کے کردار کو اس پرفیکشن سے پیش کیا کہ وہ سنجے دت ہی نظر آنے لگے، انہوں نے صرف اداکار کا لہجہ ہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنے کردار میں سنجے دت کی وہ پریشانی بھی دکھائی، جس کا سامنا انہیں اپنی زندگی میں کرنا پڑا۔

فلم میں دوسری بہترین اداکاری پریش راول نے کی، جنہوں نے رنبیر کپور کا بہترین انداز میں ساتھ دیا، تاہم منیشا کوئرالا کا کردار بےحد مختصر تھا، جبکہ انہیں فلم میں کچھ اور دیر کے لیے شامل رکھنا ایک مثبت فیصلہ ہوتا۔

فلم سنجو ایک بہترین فلم ہے، جس کی ایک اور سب سے اہم وجہ ونبیر کپور ہیں۔

اس فلم میں باقی اداکاروں نے بھی شاندار کام کیا، لیکن کوئی بھی رنبیر کپور سے آگے نہیں نکل پایا۔

فلم آغاز سے اختتام تک کافی متاثر کن رہی۔

فلم کے آغاز سے ہی جو بات سب سے زیادہ نوٹ کی گئی وہ یہ کہ فلم کے مرکزی اداکار رنبیر کپور کی شخصیت سنجے دت سے کافی ملتی ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ فلم کی سب سے خاص بات بھی رنبیر کپور ہی رہے۔

رنبیر نے فلم میں سب سے زیادہ شاندار کام کیا، جبکہ معاون اداکار بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.