Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’سنجو‘ میں انوشکا شرما کا منفرد اسٹائل

بالی ووڈ اداکار نبیر کپور کی نئی آنے والی  فلم ’سنجو‘ کا ایک اور پوسٹر جاری کردیا گیا ۔

پوسٹر میں انوشکا شرما کے ساتھ رنبیر کپور بھی موجود ہیں جو فلم سنجو میں سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

انوشکا کو اس فلم میں نہایت منفرد اسٹائل میں پیش کیا گیا لیکن ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ فلم ’سنجو‘ میں کس کا کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے  انوشکا شرما کے پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں کو ان کے کردار کا اندازہ لگانے کو بھی کہا اور یہ بھی بتایا کہ وہ فلم کے ٹریلر ریلیز کے موقع پر ان کے کردار کا انکشاف کریں گے۔

فلم کے ٹیزر نے تو پہلے ہی دھوم مچا دی تھی تاہم اب فلم کا ہر پوسٹر شائقین کی توجہ کھینچ رہا ہے۔


فلم ’سنجو‘ معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رنبیر کپور، سنجے دت کے روپ میں دکھائی دیں گےجبکہ اداکار پاریش راول فلم میں ان کے والد کا کردار نبھائیں گے۔


گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلو ؤں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھاتے نظرآئے تھے۔

یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور اور پاریش راول سمیت اداکارہ سونم کپور، منیشا کورالا، دیا مرزا اور اداکار وکی کوشال شامل ہیں۔

فلم 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.