Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنجو کی حقیقی کہانی میں انوشکا کا فرضی کردار

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں فرضی کردار نبھائیں گی۔

فلم ساز راج کمار راؤ ہیرانی نے فلم ’سنجو‘ میں تمام کرادر حقیقی رکھے ہیں لیکن صرف انوشکا کا کرادر افسانوی ہے اور وہ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گی۔

فلم کے ٹریلر سے قبل چے منگوئیاں تھیں کہ انوشکا صحافی کے کرادر میں جلوہ گر ہوں گی لیکن ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا سوانح نگار کا کرادر ادا کر رہی ہیں۔

بھارتی نیوز سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق انوشکا کا کہنا ہے کہ میرا فلم میں کیمیو ہے میں سنجو کی گرل فرینڈ بنی ہوں نہ صحافی میرا کوئی حقیقی کردار نہیں میری صرف ’اسپیشل اپیئرنس‘ ہے۔

فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جب کہ معاون کرداروں میں پریش راول، منیشا کوریلا، دیا مرزا اور سونم کپور شامل ہیں۔

فلم آئندہ ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.