Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنجو کا ٹریلر یوٹیوب پرچھاگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر نئی فلم بننے جارہی ہے جس میں اداکار رنبیر کپور سنجو بابا کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا دلچسپ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور اسے ابتک یوٹیوب پر11ملین سے زائدلوگوں نے دیکھ لیا۔

اس فلم میں رنبیر سنجے دت کا روپ دھارے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جبکہ منیشا کوئرالہ بھی اس فلم میں نرگس دت یعنی فلم میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کریں گی۔

فلم ’سنجو‘ کے دھماکے دار ٹریلر پر فلمی شخصیات بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے اپنی رائے سے ٹریلر کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اداکار انیل کپور نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلر کی تعریف کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔

فلم ساز کرن جوہر نے بھی راجکمار ہیرانی اور رنبیر کپور کی تعریف کی اور کہا کہ دماغ کو ہلا دینے والا ٹریلر ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور منیشا کے علاوہ سونم کپور،دیا مرزا اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم رواں سال29جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.