سنجو100 کروڑ کلب میں شامل
بالی ووڈکے نوجوان اداکار رنبیر کپور فلم ’سنجو‘ میں شاندار اداکاری کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کی زندگی پر مبنی رنبیر کپور کی فلم سنجو نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور فلم سنجو کی کہانی او رنبیر کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا ہے جبکہ فلم کے آخر میں سنجے دت اور رنبیر کپور کے گانے ‘بابا بولتا ہے بس ہوگیا نے فلم میں چار چاند لگا دیئے ۔
رپورٹ کے مطابق فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے روز45کروڑ کا شاندار بزنس کر کے نہ صرف عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی ‘ریس تھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ اوپننگ ویکنڈ میں118کروڑ کا بزنس کر کے 100کروڑ کلب میں شامل ہوکر سلمان خان کی ریس تھری، ٹائیگر زندہ ہے، بجرنگی بھائی جان اور عامر خان کی سلطان اور دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب فلم سنجو میں سنجے دت کی زندگی پررنبیر کپور کی اداکاری نے خود سنجے دت بھی نہ صرف آبدیدہ ہوگئے بلکہ فلم کی بیحد تعریف کی اور فلم کا سیکوئل بنانے کا بھی خیال ظاہر کیا جبکہ فلم دیکھ کر عالیہ بھٹ، رشی کپور سمیت مختلف بالی ووڈ اسٹارز نے بھی رنبیر کی اداکاری کو سراہا۔