Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’سنجو‘ کے ٹریلر پر بحث کیوں؟

انڈین اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کی پہلی جھلک آخرکار سامنے آ ہی گئی۔ ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اس فلم کا لمبے عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس فلم میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے سنجے دت کی چال ڈھال سیکھنے کے لیے میمکری آرٹسٹ سنکیت بھوسلے سے ٹریننگ لی ہے۔

سنجو میں سنجے دت کی زندگی کے پانچ مختلف دور مختلف کپڑوں اور سٹائلنگ کی مدد سے دکھائے گئے ہیں۔ اس میں لمبے بالوں والے سنجے دت سے لیکر کرتا پہنے، سفید داڑھی والے سنجے تک کا حلیہ شامل ہے۔

ٹریلر دیکھنے کے بعد رنبیر کپور کی اداکاری کی خاص طور پر تعریف کی جا رہی ہے۔

’سنجو‘ بنا ٹاپ ٹرینڈ

صرف انڈیا ہی نہیں پاکستان میں بھی فلموں کے مداح ہیش ٹیگ #SANJU کے ساتھ بہت کچھ لکھ رہے ہیں۔

پک چِک پک راجہ بابو ٹوئٹر ہینڈل نے سنجو کے پوسٹر کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے کہ ’جب ایکس آپ کو بلاک کر دے تو اسے دیکھنے کے لیے مختلف پروفائل ایسے بنائے جاتے ہیں۔‘

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.