Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنجیدہ شیخ ہیں بلا کی خوبصورت, اپنی پروفیشنل لائف کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں

سنجیدہ شیخ کی پیدائش 20 دسمبر 1984 کو کویت میں ہوئی تھی۔ اب وہ 37 برس (Sanjeeda Sheikh 37th Birthday) کی ہوچکی ہیں۔ سنجیدہ شیخ جتنا اپنی پروفیشنل لائف کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں، اتنی ہی بحث ان کی پرسنل لائف کو لے کر بھی ہوتی ہے۔

’نمّو‘ کے نام سے گھر گھر میں پہچان بنانے والی سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Sheikh) بلا کی خوبصورت ہیں۔ اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی بدولت انہوں نے ٹی وی ہی نہیں بالی ووڈ میں بھی نام کما لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم سنجیدہ شیخ آج اپنا اسپیشل ڈے (خاص دن) سیلیبریٹ (Happy Birthday Sanjeeda Sheikh) کر رہی ہیں۔ ان کی پیدائش 20 دسمبر 1984 کو کویت میں ہوئی تھی اور آج وہ 37 سال (Sanjeeda Sheikh 37th Birthday) کی ہوچکی ہیں۔ سنجیدہ شیخ جتنا اپنی پروفیشنل لائف کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں، اتنی ہی چرچا ان کی پرسنل لائف کو لے کر بھی ہوتی ہے۔

سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Sheikh) ایک مسلم فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ گجرات کے احمد آباد کی رہنے والی ہیں۔ سنجیدہ شیخ نے سال 2006 میں سیریل ’کیا ہوگا نمو کا‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ’نمّو‘ کو گھر گھر میں لوگوں نے پسند کیا اور سیریل سپرہٹ ثابت ہوئے۔

سنجیدہ شیخ (Sanjeeda Sheikh) نے اس کے بعد ’قیامت‘، ’عشق کا رنگ سفید‘، ’ایک حسینہ تھی‘، ’لو کا ہے انتظار‘، ’پیا کا گھر پیارا لگے‘، جیسے سیریل میں بھی کام کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.