سنجے یا رنبیر؟ فلم ‘سنجو’ کے نئے پوسٹر نے سب کو حیران کردیا
حال ہی میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی بالی وڈ فلم ‘سنجو’ کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا، جس نے اب تک مداحوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اور اب فلمساز اور ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کردیا۔
واضح رہے کہ اتوار کو راج کمار ہیرانی نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہر روز ‘سنجو’ میں رنبیر کپور کے مختلف انداز شیئر کریں گے، جو فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
Starting tomorrow, I’m going to put out posters and production stills of Ranbir as Sanju. A new one everyday. Hope you like it.#RanbirKapoor #RajkumarHiraniFilms @VVCFilms @foxstarhindi
— Rajkumar Hirani (@RajkumarHirani) April 29, 2018
اور وعدے کے عین مطابق راج کمار ہیرانی نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا، جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ آیا یہ رنبیر کپور ہیں یا سنجے دت۔
اس پوسٹر میں رنبیر ، سنجے دت کی اُس وقت کی کاپی معلوم ہو رہے ہیں جب وہ 2016 میں سزا کاٹ کر پونے کی جیل سے باہر آئے تھے۔
Ranbir as #Sanju! When he came out of Jail in 2016. Watch his complete story on June 29. #RanbirKapoor #RajkumarHiraniFilms @VVCFilms @foxstarhindi pic.twitter.com/qr9JTMEZu0
— Rajkumar Hirani (@RajkumarHirani) April 30, 2018
واضح رہے کہ سنجے دت کو ممبئی حملوں کے بعد غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں سپریم کورٹ نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، ان حملوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس فلم کی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ ساتھ انوشکا شرما، پریش راول، سونم کپور، دیا مرزا، کرشمہ تنہ، منیشا کوئرالہ، وکی کوشال اور بومن ایرانی بھی شامل ہیں۔
فلم ‘سنجو’ رواں برس 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔