Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنجے دت نے غلطیوں کو تسلیم کیا اورواپسی کیلئے لڑے،سومیا ٹنڈن

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ سومیا ٹنڈن نے کہا ہے کہ اداکار سنجے دت ایک مکمل انسان ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا اور واپس آنے کے لئے لڑے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سومیا ٹنڈن نے کہا ہے کہ انہیں اداکار سنجے دت بہت پسند ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع کب ملے گا، وہ بہت اچھے انسان ہیں، ان میں کوئی بناوٹ نہیں ہے، ان کی حس مزاح بہت زبردست اور منفرد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکار سنجے دت ایک مکمل انسان ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا، وہ ایک فائٹر ہیں اور واپس آنے کے لئے لڑے، چاہے وہ منشیات کے عادی ہوں یا ٹاڈا کیس پر جیل جانا پڑا، انہوں نے ان سب کا بہادری سے مقابلہ کیا، ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ اداکار سنجے دت فلم ”کلنک“ میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.