سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ‘سنجو’ کے بارے میں دلچسپ حقائق
راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘سنجو’ کی فلم بندی پچھلے مہینے مکمل ہو چکی ہے۔ فلم سنجو معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے۔ سنجو بابا کا کیریئر اور ان کی نجی زندگی ہمیشہ تنقید کانشانہ بنی رہی ہے۔ سنجے دت خود ایک جذباتی شخصیت کے حامل ہیں۔ یہ فلم رواں برس ہی ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور ادا کر رہے ہیں۔
رنبیر کپور کی سنجے دت سے مماثلت اور ان کی اداکاری نے امیتابھ بچن کو حیرت میں ڈال دیا۔ امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ وہ رنبیر کی کارکردگی دیکھ کر ایک لمحے کو یہ سمجھے کہ سنجے دت خود اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔
سنجے دت کا اس فلم کے متعلق کہنا تھا کہ یہ فلم دوسری فلموں سے اس لئے مختلف ہے کیونکہ دوسری فلموں کے ہدایتکار اپنی کہانی سنجے دت کو سناتے تھے۔ مگر اس بار سنجے دت خود اپنی کہانی ہدایتکاروں کو بتا رہے ہیں۔
فلم کے نام کا فیصلہ ہونے میں کافی وقت لگا۔ بہت سی افواہوں نے اس کا نام ‘دت’ اور ‘سنجو بابا’ کے طور پر پھیلایا۔ لیکن آخرکار اس فلم کا نام ‘سنجو’ پڑا۔ سجنے کے دوست احباب اور انڈسٹری کے لوگ انہیں اسی نام سے پکارتے ہیں۔ یہ فلم رواں برس جون میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اس فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کی متنازعہ زندگی کی عکاسی کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔ جبکہ سونم کپور سنجے دت کی سابقہ محبت ٹینا مونیم کا کردار ادا کریں گی۔
اس فلم میں منیشا کورائیلا سنجے دت کی ماں نرگس کا کردار ادا کریں گی۔ پاریش راول سنیل دت جبکہ انوشکا شرما ان کی وکیل کا کردار ادا کریں گی۔ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا کردار دیا مرزا اد کریں گی۔ تبّو بھی اس فلم میں اپنے ہی کردار میں جلوہ گر ہونگی۔
فلم ‘سنجو’ اس سال کی سب سے ذیادہ متوقع فلم ہے۔ اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رنبیر کپور کا اپنے کردار کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بچپن سے ہی سنجے دت کو پسند کرتے تھے۔ ان کا کردار ادا کرنے کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔