Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنجے دت کی بایو پک ‘سنجو’ کا زبردست ٹیزر دیکھیں

سنجے دت بولی وڈ انڈسٹری کے ان چند اداکاروں مین سے ایک ہیں، جنہوں نے نہ صرف فلموں میں اداکاری سے شہرت حاصل کی بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت بنے رہے۔

ایک سے زائد شادیاں ہوں یا پھر انڈر ورلڈ سے روابط۔ سنجے دت نے زندگی کے ہر برے وقت کو سہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ راج کمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔

سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ‘ سنجو’ کا نیا ٹیزر جاری ہوچکا ہے، جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ آنے والی فلم ایک ہٹ ثابت ہوگی۔

فلم میں سنجے دت کا کردار رنبیر کپور نے بخوبی ادا کیا ہے، جبکہ بولی وڈ سے جڑےتقریباً ہر شخص نے اس فلم کی تعریف کی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.