سامنتھا نے ایوارڈ شو میں پہناایسا ڈریس ، لوگوں نے اڑایا مذاق
سامنتھا روتھ پربھو ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کبھی وہ اپنی اداکاری کو لے کر تو کبھی ورک آوٹ۔ کبھی پرسنل لائف سے تو کبھی اپنے ایڈوینچرس ویکیشن کو لے کر… اداکارہ اپنے ہر پوسٹ کے ذریعہ لوگوں کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں، لیکن اس بار انہوں نے اپنی ہاٹنیس سے لائم لائٹ لی ہے۔
سامنتھا نے اپنے سوشل اکاونٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ان کا بولڈ لُک دیکھتے ہی بنتا ہے۔ شاید ہی کوئی ان کے اسٹننگ گیٹ اپ کو نظر اندازکر پائے۔
موقع تھا کرٹکس چوائس فلم ایوارڈس (Critics Choice Film Awards) کا، جسے اپراشکتی کھورانہ (Aparshakti Khurana) نے ہوسٹ کیا تھا۔ جہاں پر سامنتھا نے شاندار لُک سے لاکھوں مداحوں کا دل جیتا۔ گرین کلر کے ڈیزائنرDeep Neckline گاون میں سامنتھا کا انداز بیاں غضب کا تھا۔ یہ ایونٹ 10 مارچ کو ممبئی میں منعقد کیا گیا تھا۔ اداکارہ کے یہ آوٹ فٹس Gauri & Nainika کلوتھنگ برانڈ کے ہیں، جسے Preetham jukalker نے اسٹائل کیا ہے۔
ایوارڈس نائٹ میں سامنتھا کی بولڈ آوٹنگ (Samantha Bold Look) نے ان کے سیلبس دوستوں کا دھیان کھینچا ہے۔ ان کے اس پوسٹ پر رشمیکا مندانا، رشی کھنہ، سمیکتا ہیگڑے جیسے تمام سیلبس نے ردعمل ظاہر کیا ہے اور ان کے دلکش انداز کی تعریف کی ہے۔ محض کچھ گھنٹوں میں ہی اداکارہ کے ملین سے زیادہ لائکس آئے۔