Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان سپراسٹاراورکنگ خان بالی ووڈ کے شہنشاہ ہیں، سیف علی خان

سلمان سپراسٹاراورکنگ خان بالی ووڈ کے شہنشاہ ہیں، سیف علی خان

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کا کہنا ہے کہ سلمان سپراسٹاراورکنگ خان بالی ووڈ کے شہنشاہ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسیف علی خان اپنی اداکاری اورانڈسٹری میں کافی محنت کے بعد نام بنانے والے اداکار تصورکیے جاتے ہیں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان اورعامرخان کی طرح سیف علی خان کو کرئیرکے آغاز میں کامیابی نہیں ملی تھی جس کے بعد انہوں نے خوب محنت کی اورنام کمایا۔

ایک انٹرویوکے دوران جب سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے مشہورتین خان کے بعد چوتھے خان تصورکیے جاتے ہیں تواداکارنے کہا کہ ہ چاروں کے خاندانی نام ایک ہی ہیں لیکن مزاج میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف لوگ ہیں۔

 

سیف نے کہا کہ سلمان خان اپنے پہلی اداکاری سے شاٹ سے ہی مشہورہیں جس کے بعد حالات کیسے بھی آئے لیکن اس نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ جب بات آئی کنگ خان کی اداکارنے کہا کہ شاہ رخ انڈسٹری کے شہنشاہ کی طرح ہیں۔

سیف نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک پر جوش اداکارہے، وہ دنیا کو دوسرے طریقے سے دیکھتے ہیں، میں اداکارکے مقابلے میں بالکل مختلف اداکارہوں۔ عامر خان سے متعلق سیف نے کہا کہ وہ مستقبل کو پرکھنے والا انسان ہے۔ اب کہیں جاکرسمجھا ہوں کہ وہ کس طرح سوچ بیچارکرتا ہے۔

سیف علی خان نے کہا کہ میں مجھے لگتا ہے کہ میں نے عزت کے ساتھ کریئربنایا ہے اورمیں خود پر فخرکرتا ہوں۔ میں ان تینوں سے مختلف ہوں۔ انہیں واقعی ایک ہی بریکٹ میں ہونا چاہئے کیونکہ وہ سنیما کوفتح کرنے والے لوگ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.