Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان اور سنجے لیلا کی 11 سال بعد بننے والی فلم کا نام سامنے آگیا

بالی وڈ اداکار سلمان خان اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی 11 سال بعد ایک ساتھ فلم بنانے والے ہیں اور اب فلم کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کا شمار بالی وڈ کے بڑے فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔

ان کی سپر ہٹ فلموں میں ’خاموشی‘، ’ہم دل دے چکے صنم‘، ’دیوداس‘، ’بلیک‘، ’گزارش‘، ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

ہدایت کار سلمان خان، شاہ رخ خان، ہریتھک روشن اور ایشوریا رائے کے ساتھ کئی فلمیں کرچکے ہیں لیکن اب 11 سال بعد وہ ایک بار پھر سلو میاں کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی 11 سال بعد سلمان خان کے ساتھ فلم بنائیں گے جس کے لیے وہ اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ اگلے برس شروع ہوگی جبکہ فلم کو عید 2020 کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کے پروڈکشن ہاؤس نے انڈین فلم موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسیی ایشن(آئی ایم پی پی اے) میں فلم کا نام’انشاء اللہ‘ رجسٹرڈ کروایا ہے جس کے بعد قیاس کیا جارہا ہے کہ یہی نام سلمان خان والی فلم کا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں 1996 میں بننے والی فلم ’خاموشی‘ اور 1999 میں ریلیز ہونے والی  فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں مرکزی کردار کیا تھا جب کہ 2007 کی ’سانوریا‘ میں مختصر کردار میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.