Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ ہیں سامانتھااداکارہ نے کہا : بہت اچھے ہیں وہ

دراصل یہ ساری خبریں تب سے اڑیں جب سامانتھا (Samantha Lockwood) کو سلمان خان (Salman Khan) کے 56 ویں یوم پیدائش کی پارٹی میں دیکھا گیا ۔ اداکارہ سامانتھا سلمان خان کے پنویل فارم ہاوس پر ہوئی پارٹی میں موجود تھیں ۔ اتنا ہی نہیں دونوں کو جے پور میں ہوئی ایک گرینڈ ویڈنگ میں بھی ساتھ دیکھا گیا ۔

سلمان خان (Salman Khan) کو ہمیشہ سے ہی بالی ووڈ میں آنے والی غیر ملکی حسینائیں پسند آتی رہی ہیں ۔ کٹرینہ کیف ہو یا یولیا ونتور ، سلمان خان کی گرل فرینڈس کی فہرست میں غیر ملکی حسینائیں ہمیشہ رہی ہیں ۔ حال ہی میں ایک اور غیر ملکی اداکارہ کا نام ان کی ‘نئی گرل فرینڈ’ کے طور پر خبروں میں آیا ہے ۔ یہ نام ادکارہ سامانتھا لاک ووڈ (Samantha Lockwood) کا ہے ، جنہیں سلمان کی نئی ‘گرل فرینڈ’  (Salman Khan New Girlfriend Samantha Lockwood) کہا جارہا ہے ۔ اب اداکارہ نے خود سلمان سے رشتہ جڑنے پر کمنٹ کیا ہے ۔

دراصل یہ ساری خبریں تب سے اڑیں جب سامانتھا (Samantha Lockwood)  کو سلمان خان (Salman Khan) کے 56 ویں یوم پیدائش کی پارٹی میں دیکھا گیا ۔ اداکارہ سامانتھا سلمان خان کے پنویل فارم ہاوس پر ہوئی پارٹی میں موجود تھیں ۔ اتنا ہی نہیں دونوں کو جے پور میں ہوئی ایک گرینڈ ویڈنگ میں بھی ساتھ دیکھا گیا ۔

اب اپنے تازہ انٹرویو میں سامانتھا لاک ووڈ نے سلمان خان کو ‘ویری نائس گائے’ کہا ہے اور اپنے لنک اپ کی خبروں پر خاموشی توڑی ہے ۔ بالی ووڈ ہنگامہ کو دئے انٹرویو میں سامانتھا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ کچھ زیادہ ہی باتیں کرتے ہیں ۔ جب کچھ بھی نہ ہو ، تب بھی لوگ کافی باتیں کرسکتے ہیں ۔ میں سلمان خان سے ملی ہوں اور وہ کافی اچھے انسان ہیں ۔ اب میرے پاس صرف اتنا ہی کہنے کیلئے ہے ۔ مجھے معلوم نہیں کہ آخر لوگوں کے دماغ میں اتنی ساری باتیں کہاں سے آرہی ہیں ۔ میں ان سے ( سلمان) ملی ، میں ریتک روشن سے ملی ، لیکن کسی نے میرے اور ریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہا ۔ تو مجھے معلوم نہیں یہ خبریں کہاں سے آئیں ، لیکن یہ سچ ہے کہ یہ سب صرف افواہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.