سلمان خان سے رنبیر کپور تک، فلاپ ڈیبیو کے بعد بھی یہ ستارے رہے سپر ہٹ
بالی ووڈ (Bollywood) کے کئی عظیم اداکار ہیں، جن کا آغاز شاندار نہیں رہا تھا۔ اس کے باوجود، وہ اداکاری کی دنیا میں اپنا نام کمانے میں کامیاب رہے۔ یہاں ان فلمی ستاروں کے بارے میں جانتے ہیں، جن کی پہلی فلم فلاپ رہی تھی۔ ان میں شردھا کپور، رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) اور سلمان خان جیسے ستارے شامل ہیں۔
بالی ووڈ ستاروں کی کامیابی کا اندازہ ان کی فلموں کی کامیابی ناکامی سے لگایا جاتا ہے۔ ہر ایک سیلبس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس ڈیبیو شاندار رہے۔ حالانکہ امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) اور مادھوری دکشت (Madhuri Dixit) جیسے کئی ستارے ہیں، جن کی پہلی فلم باکس آفس پر کمال نہیں دکھا پائی تھی، پھر بھی وہ وقت کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں اپنا جوہر دکھانے میں کامیاب رہے۔
شردھا کپور کا شمار آج بالی وو کی ٹاپ اداکارہ میں ہوتی ہے، پر ان کا ڈیبیو امید کے مطابق، نہیں رہا تھا۔ اداکارہ کی پہلی فلم ’لو کا دی اینڈ‘ فلاپ رہی تھی۔
رنبیر کپور نے فلم ‘سانوریا‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، لیکن یہ فلم باکس آفس پر کمال نہیں دکھا پائی۔ فلم میں رنبیر کپور کے کام کی تعریف ہوئی تھی۔
سلمان خان نے ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ یہ فلم فلاپ رہی تھی۔
مادھوری دکشت نے فلم ’ابودھ‘ سے ڈیبیو کیا تھا، لیکن یہ فلم چل نہیں پائی تھی۔ اداکارہ کے بعد میں کئی سپر ہٹ فلمیں دی تھیں۔
رانی مکھرجی کا شمار بہترین اداکارہ میں ہوتا ہے، لیکن ان کی پہلی فلم ’راجا کی آئے گی بارات‘ فلمی پردے پر کمال نہیں دکھا پائی تھی۔
اکشے کمار نے فلم ’سوگندھ‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، پر یہ فلم باکس آفس پر کمال نہیں دکھا پائی تھی۔ آج ان کا شمار بالی ووڈ کے ٹاپ اداکارہ میں ہوتا ہے۔
امیتابھ بچن نے فلم ’سات ہندوستانی‘ سے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری سفر کی شروعات کی تھی۔ یہ فلم فلاپ رہی تھی۔