Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان اور کترینہ کیف بِگ باس سیزن 12 ہوسٹ کریں گے؟

معروف ریئلیٹٰی شو بِگ باس کا بارہواں سیزن آنے والا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سلمان کے قریبی دوستوں میں سے کوئی ایک اس شو کی میزبانی میں سلمان کا ساتھ دیگا۔

شو کی تیاریاں اور آڈیشنز جاری ہیں اور اس بار شو میں ایک فرد نہیں بلکہ جوڑیاں حصہ لینگی۔ اس لئے اندازہ یہ ہوتا ہے کہ میزبانی میں سلمان خان کے ساتھ جوڑی بنانے کے لئے ان کی کوئی دوست ہوگی۔

سلمان خان کی بہترین دوستوں میں سب سے پہلا نام کترینہ کیف کا ہے۔۔ کترینہ سلمان کی وہ دوست ہیں جو سب کے سامنے، سکرین پر ان سے مزاق کرنے اور ان کی نقل اتارنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ شو کو دلچسپ اور مزیدار بنانے کے لئے کترینہ بہترین انتخاب ہیں اس لئے میزبانی کے لئے ان کا نام زیر غور لایا جا رہا ہے۔

Source Source
Leave A Reply

Your email address will not be published.