سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو ملا دھمکی آمیز خط، جانچ میں مصروف ہوئی پولیس
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو آج ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے ۔ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم فرد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے ۔
سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو اتوار کو ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو آج ایک دھمکی آمیز خط ملا ہے ۔ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم فرد کے خلاف معاملہ درج کیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے ۔
خبروں کی مانیں تو فی الحال ممبئی پولیس اس خط کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ سلمان اور سلیم خان کو ملے اس دھمکی آمیز خط میں کیا لکھا ہے ۔