نیلم کوٹھاری سونی (Neelam Kothari Soni) ایک دور میں ہندوستانی سنیما کی خوبصورت اداکاراوں میں سے ایک تھیں ، لیکن اب وہ گلیمرس انڈسٹری سے دور ہیں ۔ حالانکہ سوشل میڈیا اکاونٹ پر آئے دن ہی وہ اپنی جھلک پیش کرکے فینس سے کنیکٹ رہتی ہیں ۔ جن لوگوں کی نیلم پسندیدہ اداکارہ ہوا کرتی تھیں وہ آج بھی ان کے بارے میں جاننے کی دلچسپی رکھتے ہیں ۔
اداکارہ نیلم نے 16 سال کی عمر میں ہی اپنے کریئر کی شروعات جوانی سے کرن شاہ کے ساتھ کی تھی اور اب وہ 52 سال کی ہوچکی ہیں ۔
50 پار کرچکیں نیلم اب بھی انتہائی جوان نظر آتی ہیں جیسے کہ آپ ان کی تازہ تصویروں میں بھی دیکھ سکتے ہیں ۔
بات اگر فٹنس کی کریں تو اس میں بھی نیلم کافی سلم ہیں اور ان کے چہرے پر گلو بھی صاف دکھتا ہے ۔