سلمان خان کے ساتھ شادی کو لیکر خود سوناکشی نے کیا یہ بڑا انکشاف، سوشل میڈیا پر سب کو بتاڈالا
اس تصویر کو سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس سے مختلف دعوؤں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ جہاں کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ شادی دبئی میں ہوئی تھی، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ شادی ممبئی میں خفیہ طور پر ہوئی تھی۔
سلمان خان (Salman Khan) کے ساتھ شادی کے چرچے کے درمیان سوناکشی سنہا نے اپنا ردعمل دیا ہے۔ دراصل، سلمان اور سوناکشی (Sonakshi Sinha) کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھائی جان سوناکشی کو انگوٹھی پہناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جہاں سلمان سفید شرٹ اور جیکٹ میں ہمیشہ کی طرح ڈیشنگ لگ رہے ہیں، سوناکشی روایتی سرخ ساڑھی میں زیورات اور مانگ میں سندور بھرے خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوناکشی نے سوشل میڈیا پر اسی طرح کی ایک پوسٹ پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ اس تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے سوناکشی نے لکھا، ‘کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور نقلی تصویر میں فرق نہیں کر سکتے۔’
واضح ہو کہ سوناکشی اور سلمان خان کافی اچھے دوست ہیں ۔ سوناکشی نے 2010 میں سلمان خان کی فلم دبنگ سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ اس کے بعد وہ راوڈی راٹھور ، دبنگ 2 ، لیٹرا ، بلیٹ راجا ، ہالی ڈے ، تیور ، اکیرا ، کلنگ ، خاندانی شفا خانہ جیسے کئی فلموں میں نظر آچکی ہیں ۔ حال ہی میں سوناکشی فلم بھج : دی پرائیڈ آف انڈیا میں نظر آئی تھیں ، جس میں اجے دیوگن ، شرد کیلکر ، نورا فتیحی تھے ۔ ان کی آنے والی فلم کاکوڈا اور ڈبل ایکسیل ہوگی