Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کے حق میں حکم جاری کرنے سے ممبئی کورٹ کا انکار

امریکہ سے آئے بزرگ جوڑے کیتن ککڑ اور اُن کی بیوی انیتا ککڑ نے اپنی جمع پونجی سے پنویل میں بنگلہ بنانے کا کام شروع کیا تھا۔ یہاں انہوں نے 1996 میں زمین ساڑھے 27 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ یہ زمین سلمان خان کے فارم ہاوس سے لگی ہوئی ہے۔ خریدتے وقت سلیم خان سے اس کے لئے اجازت بھی لی گئی تھی۔

بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان (Salman Khan) اپنی فلموں کے علاوہ اپنی نجی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اُن کا تنازعات سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ حال ہی میں سلمان پر اُن کے پڑوسی نے کئی الزام لگائے تھے جس کے بعد سلمان نے اپنے پڑوسی پر ہتک عزت کا کیا (Defamation Case) کردیا تھا۔ یہ معاملہ کافی وقت سے ممبئی ستی سول کورٹ (Mumbai Court) میں زیر التوا تھا لیکن کورٹ نے اب اس پر فیصلہ دیا ہے جو سلمان اور اُن کے فینس کی تشویش بڑھادے گا۔ خبر ہے کہ کورٹ نے سلمان خان کے حق میں کوئی عبوری فیصلہ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سلمان خان کو یاروں کا یار تو دشمنوں کا دشمن کہا جاتا ہے۔ اُن کے جھگڑے صرف انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ باہر والے لوگوں کے ساتھ بھی زیر بحث رہتے ہیں جس میں اُن کے پڑوسی کیتن ککڑ کے ساتھ بھی کچھ وقت پہلے ہوا تنازع کافی سرخیوں میں رہا تھا۔ سلمان خان نے اپنے پڑوسی کیتن ککڑ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ جو سلمان خان کے پنویل (Panvel Farm house)واقع فارم ہاوس کے پاس ایک زمین کا مالک ہے۔ ایکٹر نے اپنے پڑوسی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.