Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کو سعودی عرب میں ملا یہ بڑا ایوارڈ، بلیک سوٹ میں نظر آیا بھائی جان کا جلوہ

سلمان خان (Salman Khan) نے ایوارڈ لیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ انہیں سعودی عرب میں ‘پرسنالٹی آف دی ایئر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تصویر کے ساتھ سلمان خان نے کیپشن لکھا : میرے بھائی بو نصیر ، آپ سے مل کر اچھا لگا ۔

سلمان خان گزشتہ 34 سالوں سے لوگوں کو انٹرٹین کر رہے ہیں۔ ان کی پہلی فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ 1988 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ سلمان خان کی فین فالوئنگ پوری دنیا میں ہے ۔ دنیا بھر میں سلمان خان کی فلموں کا زبردست کریز دیکھنے کو ملتا ہے ۔ سلمان خان اپنی فلموں سے متعلق اہم معلومات اپنے فینس کے لئے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ سلمان خان کو اب حال ہی میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ جوائے ایوارڈز میں اعزاز سے نوازا گیا ، جس کی ایک تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے ۔

سلمان خان نے اتوار کو ایوارڈ لیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ۔ انہیں سعودی عرب میں ‘پرسنالٹی آف دی ایئر’ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تصویر کے ساتھ سلمان خان نے کیپشن لکھا : میرے بھائی بو نصیر ، آپ سے مل کر اچھا لگا ۔ تصویر میں سلمان خان بلیک سوٹ میں نظر آرہے ہیں ۔ سلمان خان بلیک سوٹ میں ہمیشہ کی طرح سمارٹ لگ رہے ہیں ۔ سلمان خان کے فینس ان کی کافی تعریف کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.