سلمان خان کو سانپ نے تین مرتبہ کاٹا تھا ، چھ گھنٹے رہے اسپتال میں بھرتی
سلمان خان (Salman Khan Birthday) نے گزشتہ رات کنبہ ، قریبی دوستوں اور بالی ووڈ سلیبریٹیز کے ساتھ اپنا یوم پیدائش منایا ۔ یوم پیدائش سے ایک دن پہلے سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا تھا، جس کے انہیں وہ اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا ۔ کچھ گھنٹوں تک اسپتال میں بھرتی رہنے اور علاج کے بعد سلمان نے اپنی سالگرہ منائی ۔
سلمان خان نے گزشتہ رات کنبہ ، قریبی دوستوں اور بالی ووڈ سلیبریٹیز کے ساتھ اپنا یوم پیدائش منایا ۔ یوم پیدائش سے ایک دن پہلے سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا تھا، جس کے انہیں وہ اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا ۔ کچھ گھنٹوں تک اسپتال میں بھرتی رہنے اور علاج کے بعد سلمان نے اپنی سالگرہ منائی ۔ سالگرہ تقریب کے بعد سلمان خان کا بیان سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے سانپ نے انہیں کاٹا اور وہ اسپتال میں کتنی دیر تک بھرتی رہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی صحت کو لے کر تازہ اپ ڈیٹ (Salman Khan Health Update) بھی دی ۔
سلمان خان (Salman Khan On Snake Bite) نے کہا کہ میرے فارم ہاوس میں ایک سانپ گھس آیا تھا ، میں اس کو لاٹھی کی مدد سے باہر لے گیا ۔ دھیرے دھیرے وہ میرے ہاتھ کے پاس آگیا ۔ پھر میں نے جب سانپ کو فارم ہاوس سے باہر چھوڑنے کیلئے پکڑا تب اس نے مجھے تین مرتبہ کاٹ لیا ۔ یہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا ، میں چھ گھنٹے تک اسپتال میں رہا ۔۔۔۔ اب ٹھیک ہوں ۔