سلمان خان کو ملے دھمکی آمیز خط میں کیا لکھا ہے؟ کب اور کیسے سلیم خان کو ملا یہ خط؟
پولیس کے مطابق سلمان خان (Salman Khan) کے والد صبح جاگنگ پر گئے اور جہاں وہ بینچ پر بیٹھے تھے، وہاں ان کے اور ان کے بیٹے سلمان خان کے نام سے دھمکی آمیز خط انہیں ملا ۔ یہ بینچ ان کے گھر کے سامنے ہی ہے، جہاں وہ روزانہ جاگنگ کرنے کے بعد بیٹھتے ہیں ۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔
سلمان خان کو اتوار کو ایک دھمکی آمیز خط ملا ۔ یہ خط ان کے والد سلیم خان کو ملا ، جس کے بعد باندرہ پولیس اس کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ باندرہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج کیا ہے اور آگے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ بتادیں کہ یہ دھمکی آمیز خط سلیم خان کو اس وقت ملا جب وہ مارننگ واک پر نکلے تھے ۔
پولیس کے مطابق سلمان خان کے والد صبح جاگنگ پر گئے، جہاں وہ بینچ پر بیٹھے تھے، وہاں ان کے اور ان کے بیٹے سلمان خان کے نام سے دھمکی آمیز خط انہیں ملا ۔ یہ بینچ ان کے گھر کے سامنے ہی ہے، جہاں وہ روزانہ جاگنگ کرنے کے بعد بیٹھتے ہیں ۔ فی الحال پولیس اس پورے معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ سلمان خان کا بھی سدھو موسے والا کردیں گے ۔بتادیں کہ سلیم خان کو یہ خط صبح ساڑھے سات بجے سے آٹھ بجے کے درمیان میں ملا تھا ۔ابھی کچھ دنوں پہلے ہی پنجاب سنگر سدھو موسے والا کا پنجاب کے مانسا میں قتل کردیا گیا تھا اور اب سلمان خان کو دھمکی آمیز خط ملا ہے ۔
