Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کو لے کر بنائی جائے گی ڈاکیومینٹری

سلمان خان کی زندگی کافی موضوع بحث رہی ہے، کئی تنازع، افیئر، فلم، کامیابی، ناکامی سلمان کی زندگی کا اہم حصہ رہے ہیں اور کافی ساری باتیں لوگ اُن کے بارے میں بھی جانتے ہیں لیکن کافی کچھ ایسا بھی ہے سلمان کے بارے میں جن سے لوگ انجان ہیں۔

الی ووڈ ایکٹر سلمان خان (Salman Khan) کے آج ہندوستان ہی نہیں دنیا بھر میں فینس اچھی خاصی فالووینگ رکھتے ہیں۔ 33 سال کے کرئیر میں سلمان نے کافی اتار چڑھاو دیکھے ہیں، لیکن وہ آج انڈسٹری کے نمبر ون ہیرو مانے جاتے ہیں۔ کافی ٹائم سے اُن کی زندگی کو لے کر ڈاکیومنٹری -سیریز (Salman Khan Documentary) کو لے کر پلاننگ چل رہی ہے۔ جس کی تیاری لگ بھگ شروع ہوچکی ہے۔ جس کا نام ’بیونڈ دا اسٹار سلمان خان‘ ہوگا۔ سلمان خان ایک ایسے اسٹار ہیں جن کے بارے میں سینکڑوں اسٹوریز لوگوں کو پتہ ہے لیکن اتنی ہی اسٹوریز اور بھی ہیں جس کے راز آج تک لوگوں کے سامنے نہیں اائے ہیں۔ ایسے میں ہر کسی کو سلمان کی زندگی کے بارے میں جاننے کی خواہش رہتی ہے۔

یوں تو سلمان خان کی زندگی کافی موضوع بحث رہی ہے، کئی تنازع، افیئر، فلم، کامیابی، ناکامی سلمان کی زندگی کا اہم حصہ رہے ہیں اور کافی ساری باتیں لوگ اُن کے بارے میں بھی جانتے ہیں لیکن کافی کچھ ایسا بھی ہے سلمان کے بارے میں جن سے لوگ انجان ہیں۔ ایسے میں بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق اب ’بیونڈ دا اسٹار سلمان خان‘ کے اُن کی ایسی پکچرس سامنے آئے گی جو اب تک کسی نے نہیں دیکھی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکیومنٹری سیریز کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے۔ یہ سیریز ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے بنائی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سیریز میں اُن کی فیملی اور انڈسٹری کے دوست بھی شامل رہیں گے جس میں سلیم خان، سورج بڑجاتیہ، سنجے لیلا بھنسالی، پربھو دیوا، ڈیویڈ دھون جیسے کئی نام شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.