سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر جاری
بالی وڈ اسٹارز سلمان خان اور انیل کپور کی فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔
سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ اگلے سال 15 جون کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونی ہے لیکن فلم بین ٹریلر کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔
سلو میاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے صبر کا امتحان لیتے رہے۔ انہوں نے پہلے ’ریس ‘ کی دونوں فلموں کے ٹریلر جاری کیے جس کے کچھ ہی دیر بعد تیسرے سیکوئل کا ٹریلر ریلیز کیا۔
Intezaar hua khatam. Miliye meri #Race3 family se. #Race3Trailer OUT NOW : https://t.co/Dw8qTBR37U
#Race3ThisEid @SKFilmsOfficial @AnilKapoor @ShahDaisy25 @Asli_Jacqueline @thedeol @remodsouza @RameshTaurani @Saqibsaleem @FreddyDaruwala @tipsofficial @2454abudhabi— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) May 15, 2018
دبنگ خان نے فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا جسے ابتدائی 5 منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔
فلم کا ٹریلر 3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں ایکشن مناظر کی بھرمار ہے۔
فلم میں سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سر انجام دیئے ہیں۔