Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا شخص گرفتار

بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کی (ایس ٹی ایف) اسپیشل ٹاسک فورس پولیس نے حیدرآباد سے سنپت نہرا نامی ایک کرائے کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر سلمان خان کے قتل کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

گرفتار ہونے والے ملزم سنپت نہرا سے ابتدائی تفتیش کے بعد پتا چلا ہے کہ وہ راجستھان کے بشنوئی قبیلے کے بااثر اور جرائم پیشہ شخص لارینس بشنوئی کے گینگ سے تعلق رکھتا ہے۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کی ہے کہ شاید سنپت نہرا، لارینس بشنوئی کے کہنے پر دبنگ خان کے مبینہ قتل کا منصوبہ بنا رہا تھا کیونکہ لارینس نے سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران سنپت نہرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے سلمان خان کے گھر کی ریکی کررہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ سلمان خان کے آنے جانے اور سیکورٹی سے متعلق معلومات بھی حاصل کرچکا تھا۔

پولیس نے ایک اور حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ سلمان خان کو عین اس وقت قتل کرنے کی منصوبہ بندی بنا لی تھی جب وہ نایاب کالے ہرن کیس میں 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان کو عین اس وقت قتل کیا جانا تھا جب وہ جیل سے رہائی کے بعد ممبئی میں اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے تاہم کسی وجہ سے وہ اس منصوبے میں ناکام رہا۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.