سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’ لوراتری‘ کا ٹیزر جاری
بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لوراتری‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
بالی ووڈ سلطان سلمان خان انڈسٹری میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کی وجہ سے ایک الگ شناخت رکھتے ہیں اور اس بار سلو میاں نے اپنی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کو بالی ووڈ میں متعارف کرنے کی ٹھانی تھی اور چونکہ یہ فلم سلمان خان کی اپنی پروڈکشن میں ہی بن رہی ہے اس لیے وہ اس فلم کو لے کر بہت پرجوش تھے اور اب فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی اپنی پروڈکشن میں بنے والی فلم ’لوراتی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں ان کے بہنوئی ایوش شرما ڈیبیو کررہے ہیں۔ ٹیزر میں سلمان خان نے خود اپنی آواز میں فلم کی مختصر کہانی بیان کی ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے جب کہ ایک منٹ کے اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر صرف ایک دن میں پونے تین لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔
خود اداکار ایوش شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ فلم ہمیشہ ہمارے دل کے قریب رہے گی،اُمید کرتا ہوں کہ یہ فلم آپ سب کو پسند آئے گی۔
ایوش شرما کی ڈیبیو فلم کے ٹیزر کو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا بلکہ بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم کا ٹیزر ‘ بہت اچھا ہے اور سب کو میرا پیار۔
Yeh film hamesha hamare dil ke karib rahegi. Umeed karta hoon ki aapko pasand aaye #LoveratriTeaser! Overwhelmed & humbled to present to you a glimpse of #Loveratri – https://t.co/oTEGLY93fN@BeingSalmanKhan @Warina_Hussain @abhiraj21288 @SKFilmsOfficial
— Aayush Sharma (@aaysharma) June 14, 2018
ورون دھون نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا کہ فلم کے ٹیزر میں ایوش شرما واقعی بہت اچھے لگ رہے ہیں۔