Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان کے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی

کالا ہرن شکار کیس میں سلمان خان کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

راجستھان کی عدالت میں سماعت کیلئے سلمان خان گزشتہ روز جودھ پور پہنچے تھے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 جولائی تک بڑھا دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کو 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد سلمان خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

سلمان خان کو 1998 کے کالے ہرن شکار کیس میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.