Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سلمان خان اپنے بھائی اربازخان سے متعلق سوال سے بچنے لگے

بالی ووڈ کے دبنگ خان کے خلاف عدالت میں کئی مقدمات زیر سماعت ہیں اور اسی وجہ سے اکثر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس بار وہ اپنی نہیں بلکہ اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ فلم ’ریس 3‘ کی تشہیر کے لیے خود میدان میں اتریں گے لیکن اب وہ میڈیا کے سامنے آنے سے بچ رہے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ میڈیا ان سے اربازخان کی سٹے بازی سے متعلق ضرور پوچھے گا۔

سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ کی ریلیز کو کچھ ہی دن باقی ہیں اور وہ اس موقع پر نہیں چاہتے کہ کوئی ان سے ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کی سٹے بازی سے متعلق کوئی سوال پوچھے کیونکہ اگر انہوں نے اپنے بھائی کی حمایت یا مخالفت میں کچھ بھی کہا تو اس سے ان کی فلم پر برا اثرپڑسکتا ہے۔ اس لئے انہوں نے فلم میں کام کرنے والے دیگر اداکاروں کو خاص طورپرتنبیہہ کی ہے کہ وہ ارباز خان سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں۔

واضح رہے کہ جس روزارباز خان کی سٹے بازی میں ملوث ہونے کی خبریں آئی تھیں اسی روز ریس 3 کے گانوں کی رونمائی کی تقریب تھی اورعین وقت پراس تقریب کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا تھا ۔ اس لئے اربازسے میڈیا کی توجہ ہٹاںے کے لیے سلمان خان اسٹیج پر اپنے ساتھ اپنی گرل فرینڈ لولیا ونترکو بھی لے آئے تھے اور دونوں نے مل کر گانا بھی گایا تھا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.