سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم علی خان کو لیکر بڑا انکشاف، کرنے جا رہے ہیں بالی ووڈ میں ڈیبیو۔۔
سیف علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ابراہیم کرن جوہر کے ساتھ اپنے پہلے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
بالی وڈ اداکار سیف علی خان (Saif Ali Khan) کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان (Ibrahim Ali Khan) کا شمار بالی وڈ کے مقبول ترین اسٹار کڈز میں ہوتا ہے۔ سیف نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ ابراہیم ہندی فلم انڈسٹری میں شامل ہونے کے لیے ان کے نقش قدم پر چلیں گے۔ اس سال کے آغاز سے ہی اطلاعات ہیں کہ کرن جوہر (Karan Johar) ابراہیم کے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے مکمل مدد کرنے والے ہیں۔ اب سیف نے خود اپنے بڑے بیٹے کی نئی اننگز کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہا ہے لیکن وہ اداکاری نہیں کر رہا ہے۔