سیف علی خان اپنے ڈرائیور پر برس پڑے
گزشتہ روز اداکار سیف علی خان کالے ہرن کیس کے فیصلے کی سماعت میں شرکت کے لئے جودھ پور کے لئے روانہ ہوئے۔ سیف علی خان کو جودھ پور ائیر پورٹ کے باہر اپنی گاڑی میں اس وقت سوار ہوتے دیکھا گیا جب صحافیوں نے ان پر سوالوں کی بونچھاڑ کردی۔
ایک نیوز ایجینسی کی شائع کردہ ویڈیو میں چھوٹے نواب سیف علی نے سوالوں سے پریشان ہو کر غصّے میں اپنے ہی ڈرائیور کو شیشے اوپر کرنے اور گاڑی ریورس کرنے کو کہا۔
‘!شیشہ اوپر کرو اور ریورس کر لو ورنہ پڑے گی ایک’