سفید بکنی پہن کراداکارہ نے بیچ پر جاکر گرل گینگ کے ساتھ بولڈ انداز میں منائی دیوالی
بالی ووڈ کی تمام مشہور شخصیات نے اپنے دیوالی کے انداز کو شیئر کیا ہے۔ اسی درمیان کافی عرصے سے بالی ووڈ سے دور رہنے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے بھی دیوالی سلیبریشن کی منفرد تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس اداکارہ نے دیوالی روایتی اوتار میں نہیں بلکہ بکنی میں منائی۔
الیانا ڈی کروز بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ یہ اداکارہ کافی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر دیوالی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے الیانا نے لکھا، "اس سال میں نے دیوالی بہترین روشنی کے ساتھ منائی”۔
الیانا ڈی کروز نے یہ دیوالی اپنے دوستوں کے ساتھ ‘بیچ’ پر مزے کرتے ہوئے منائی۔
الیانا ڈی کروز سفید بکنی میں سن سیٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔