’ماسٹر بلاسٹر‘ سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) کی بیٹی سارہ تندولکر (Sara Tendulkar) نے اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنے اسائنمنٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔
انہوں نے اپنے اسائنمنٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سارہ تندولکر ہمیشہ سے ہی اپنے فیشن سینس کو لے کر مداحوں کو لبھانے میں پوری طرح کامیاب رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جو مداحوں کو بھی خوب پسند آتی ہیں۔ اب ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد مداح ان کے اس نئے اوتار کو بھی زبردست پسند کر رہے ہیں۔
سارہ تندولکر (Sara Tendulkar) نے حال ہی میں ایک مقبول کلودنگ برانڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس کلودنگ برانڈ کے پرموشن کے لئے انہوں نے اداکارہ بنیتا سندھو اور تانیہ شراف کے ساتھ ماڈلنگ کی شروعات کی۔ پرموشنل ویڈیو میں یہ تینوں ایک ساتھ پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سارہ تندولکر گزشتہ کچھ وقت سے اپنے جم ویڈیو بھی پوسٹ کر رہی تھیں۔ ایسے میں لگ رہا ہے کہ اپنے ماڈلنگ کیریئر کے لئے پوری طرح سے تیار ہو رہی ہیں۔ سارہ تندولکر ایک اسٹنر ہیں اور ہم سبھی اس سے متفق ہیں۔
سارہ تندولکر اب ماڈلنگ کے علاقے میں اپنی انٹری کرلی ہے اور فینس کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔ سارہ تندولکر نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے پہلے اشتہار کا ویڈیو پوسٹ کیا ہے اور اس میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ سارہ تندولکر انسٹا گرام پر کافی سرگرم ہیں اور ان کے 1.5 ملین فالورس ہیں۔