Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سچن تندولکر کی بیٹی سارہ تندولکر جلد کریں گی بالی ووڈ ڈیبیو؟ سہانا خان-خوشی کپور کو دیں گی ٹکر

سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) کی بیٹی سارہ تندولکر کے بالی ووڈ ڈیبیو (Sara Tendulkar Bollywood Debut) کی قیاس آرائی جم کر ہو رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سارہ تندولکر جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتی ہیں۔ گزشتہ دنوں، سچن تندولکر کی بیٹی ماڈلنگ کی وجہ سے سرخیوں میں آئی تھیں۔ وہ زیادہ تر اسٹار کڈس کی طرح سوشل میڈیا پر وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔

سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) کی بیٹی سارہ تندولکر نیٹجنس کے درمیان کافی پاپولر ہیں۔ وہ ماڈلنگ کے سبب سرخیوں میں رہی تھیں۔ اب ان کے بالی ووڈ ڈیبیو (Sara Tendulkar Bollywood Debut) کی خبریں آرہی ہیں۔ سارہ تندولکر صرف 24 سال کی ہیں اور زیادہ تر اسٹار کڈس کی طرح سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سارہ تندولکر نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے کی تھی۔ انہوں نے یونیورسٹی کالج آف لندن سے گریجویشن کیا ہے۔ سارہ تندولکر کی ماں ایک ڈاکٹر ہیں۔ حالانکہ، ایسا لگتا ہے کہ سارہ تندولکر نے اپنے لئے ایک الگ ہی راہ منتخب کرلی ہے۔ ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے کی افواہیں ہیں۔

بالی ووڈ لائف نے ذرائع کے حوالے سے بتایا، ’سارہ تندولکر جلد ہی بالی ووڈ ڈیبیو کرسکتی ہیں۔ ان کی اداکاری میں کافی دلچسپی ہے۔ انہوں نے اداکاری کے کچھ سبق بھی لئے ہیں۔ سارہ تندولکر نے کچھ برانڈ کو انڈورس بھی کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.