سال بھر کے بیٹے کے ساتھ مستی کرتی ہوئی نظر آئیں انیتا ہسنندانی، آپ بھی دیکھیں خوبصورت تصاویر
ٹی وی سے لے کر ساوتھ میں کام کرچکیں اداکارہ انیتا ہسنندانی (Anita Hassanandani) نے انسٹا گرام پر اپنی کچھ خوبصورت تصاویر (Anita Hassanandani Cute Photos) شیئر کی ہیں، جس میں انہیں اپنے سال بھر کے بیٹے آرو کے ساتھ مستی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ انیتا ہسنندانی (Anita Hassanandani Latest Photos) کو ان کے بیٹے آرو کے ساتھ بیڈ روم میں ہیں اور دونوں مستی کے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ اداکارہ کے بیٹے آرو کے چہرے پر معصوم سی مسکراہٹ نظر آرہی ہے اور انیتا ہسنندانی بھی مسکرا رہی ہیں۔
انیتا ہسنندانی اور ان کے بیٹے آرو کی مستی کو فینس کافی پسند کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی لکھا، ’یادیں بناو… میری سب سے پسندیدہ جگہ‘۔ تصاویر میں دونوں کو ہی کیزوئل ڈریس (Anita Hassanandani in Casual) میں دیکھا جاسکتا ہے۔
آرو ایک سال سے زیادہ کا ہوگیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس کی پیدائش گزشتہ سال 9 فروری 2021 کو ہوئی تھی۔ انیتا ہسنندانی کے گھر بچے کی کلکاری شادی کے سات سال بعد گونجی تھی۔ ایسے میں بیٹے کی پیدائش کے بعد سے ہی اداکارہ اسے وقت دے رہی ہیں۔