Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

روس ۔ یوکرین کے حالات پر بنی تھی سلمان خان کی یہ فلم ، فلم ساز نے کہا :سالوں بعد ہوا سچ

سلمان خان اور اسنیہا اولال اسٹارر اس فلم کی کہانی روس میں جنگ جیسے بحران کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ اس میں سلمان اور اسنیہا کے کردار سمیت دیگر ممالک کے شہری یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ (Ukraine Russia War) جاری ہے ۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لاکھوں طلبہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے اپنے گھر جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ فلم میکرس رادھیکا راو اور ونے سرپو جب بھی یوکرین کے حالات کے بار میں خبریں پڑھتے ہیں یا نیوز چینلز میں وہاں کی قابل رحم صورتحال کو دیکھتے ہیں تو وہ جذباتی ہوجاتے ہیں ۔ وہ خود کو ان حالات سے جوڑتے ہیں ۔ ان دونوں نے سال 2005 میں فلم لکی : نو ٹائم فار لو (Lucky: No Time For Love)  بنائی تھی ۔

سلمان خان اور اسنیہا اولال  (Salman Khan Sneha Ullal Film) اسٹارر اس فلم کی کہانی روس میں جنگ جیسے بحران کے ارد گرد گھومتی ہے ۔ اس میں سلمان اور اسنیہا کے کردار سمیت دیگر ممالک کے شہری یہاں سے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ونے سرپو کہتے ہیں کہ رادھیکا اور وہ یوکرین کے حالات پر گفتگو کرتے رہتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.