روبینہ دلیک نے انسٹاگرام (Rubina Dilaik Instagram) پر اپنی کئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس پیار کے مہینے میں وہ ڈوبی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے ویلنٹائن ویک (Rubina Dilaik Valentine Week) میں لال رنگ کے تئیں اپنے پیار کو دکھایا اور کئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں وہ کافی خوش اور بنداس نظر آرہی ہیں ۔
بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ روبینہ کی یہ تصویریں ویلنٹائن ویک خاص ہیں ۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے فروری کو پیار کا مہینہ بتایا ہے ۔ یہ تصویریں سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں ۔ فینس ان کی خوبصورتی اور اداوں کی تعریف کررہے ہیں ۔
بگ باس 14 کی فاتح رہیں روبینہ دلیک سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ تصویروں اور ویڈیو کے ذریعہ فینس کو اپنے روٹین لائف کے اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں ۔
روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر جو تصویریں شیئر کی ہیں ، اس میں انہیں لال اور مہرون ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے ۔