روہنگیا مسلمانوں کے لئے پریانکا کی جذباتی اپیل
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔
میڈیا ذرا ئع کے مطابق وہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے کوکس بازار کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ کر نے بعد انہوں نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہو ئے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی برادری دنیا بھر کے پنا گزینوں کی مدد کے لئے آگے آ ئیں ۔
پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بنگلہ دیش کے کاکس بازار کی تصایور اور ویڈیوز شیئر کیں۔
ویڈیو کے ساتھ پیغام شیئرکرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ میں نے روہنگیا کے مظلوم بچوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارے اوراس دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کوملا، ان چند گھنٹوں میں میں بھول گئی کہ کہاں پرہوں اوربچوں کے ساتھ بچی بن گئی۔
دوسری جا نب پریانکا چوپڑا نے کاتپلونگ پناہ گزین کیمپ سے اپنے فیس بک پر لائیو پیغام نشر کرتے ہوئے روہنگیا بحران کے ذکر کے علاوہ یونیسیف کی طرف بچوں کے تحفظ کی کوششوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پریانکا لکھتی ہیں کہ کاکس بازار پہنچنے کے بعد یہ روہنگیا بچے پر ہجوم کیمپ میں رہنے پر مجبور تھے، تین لاکھ روہنگیا بچوں کے لیے بنائے گئے مراکز وہ جگہیں ہیں جہاں وہ عام بچوں کی طرح کھیل سکتے ہیں۔
روہنگیا برادری کا مذہب اسلام ہے اور جو صدیوں سےمیانمار میں اکثریتی بدھ مت کے ماننے والوں ساتھ رہتی چلی آئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت میانمار میں تقریباً 11 لاکھ روہنگیا افراد بستے ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑابین الاقوامی ادارے یونیسیف کے ساتھ 2016 سے بطورسفیرکام کررہی ہیں اور یونیسیف کی ٹیم کے ساتھ غریب اورمظلوم لوگوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کرتی ہیں ۔