Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

روبوٹ 2.0 : بولی وڈ کی مہنگی ترین مووی بن گئی

رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ‘روبوٹ 2.0’ بولی وڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلم کے بجٹ میں 100 کروڑ کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد بجٹ 550 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق فلم میں دونوں اسٹارز کو ایک سے زائد روپ میں دیکھا جاسکے گا۔ خطروں کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اکشے کمار اس فلم میں وِلن کا روپ دھاریں گے۔

یہ فلم طویل عرصے سے ریلیز کی منتظر ہے کیونکہ کئی بار ممکنہ طور پر وی ایف ایکس ایفکٹس کے تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے نمائش کی تاریخوں میں رد و بدل کیا جاچکا ہے۔

یہ سائنس فکشن فلم پہلے ہی 450 کروڑ کی بجٹ کے ساتھ بھارت کی مہنگی ترین فلم تھی لیکن اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ ہدایتکار شنکر کو وی ایف ایکس پسند نہیں آئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر فلم پر کام جاری ہے۔

فلم میں اب مزید کام کے باعث اس کے بجٹ میں بھی 100 کروڑ کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد یہ بجٹ 550 کروڑ بھارتی روپے یعنی تقریبا 97 ارب اور 85 کروڑ پاکستانی روپے تک پہنچ گیا ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.