رشبھ پنت اوراروشی روتیلا کے درمیان سوشل میڈیا پر چھڑی جنگ،کہا-چھوٹو بھیا کو صرف بیٹ بال۔
رپورٹس کے مطابق پنت اور اروشی روتیلا سال 2018 میں ریلیشن شپ میں رہے تھے۔ تاہم بعد میں یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا(Urvashi Rautela) اور کرکٹر رشبھ پنت(Rishabh Pant) کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ معاملہ اس وقت طول پکڑ گیا جب پنت نے بغیر کسی کا نام لیے اروشی کو نشانہ بناتے ہوئے’میرا پیچھا چھوڑو بہن‘ کرکے ایک انسٹا اسٹوری پوسٹ کی تھی۔ پنت کی اس اسٹوری پر اب اروشی روتیلا نے بھی نام لیے بغیر مناسب جواب دیا ہے۔
اروشی روتیلا نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کرکے کچھ لائنیں لکھی ہیں۔ انھوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ چھوٹو بھیا کو صرف بیٹ بال کھیلنا چاہیے۔ میں کوئی مُنّی نہیں جو بدنام ہو جاؤں، وہ بھی کِڈو ڈارلنگ (چھوٹا بچہ) تیرے لیے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ رکھشا بندھن مبارک ہو۔ RP چھوٹو بھیا۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ کسی بھی خاموش لڑکی کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔
دراصل، اروشی روتیلا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں وارانسی میں شوٹنگ کے بعد دہلی آئی تھی، جہاں میرا شو ہونا تھا۔ میں نے سارا دن شوٹنگ کی اور جب میں 10 گھنٹے کی شوٹنگ کے بعد ہوٹل پہنچی تو میں تھکی ہوئی تھی اور سو گئی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مسٹر آر پی آئے اور وہ لابی میں میرا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے مجھے 17 بار فون کیا لیکن میں نہیں جان پائی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا تو میں نے ان سے بات کی اور کہا کہ جب آپ ممبئی آئیں گے تو ملیں گے۔ پھر وہاں بھی ملاقات ہوئی۔ لیکن تب تک یہ باتیں میڈیا میں بھی آ چکی تھیں۔