ریا چکرورتی نے بی ایف ایف شبانی- انوشا دانڈیکر کے ساتھ منایا کرسمس
ریا چکرورتی (Rhea Chakraborty Christmas Party Photos) نے اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ کرسمس پارٹی کو انجوائے کیا۔ یہ پارٹی ان کی سب سے قریبی دوست انوشا دانڈیکر نے منعقد کی تھی۔ اس پارٹی میں ملند سومن اور ان کی اہلیہ انکتا کونور بھی شامل ہوئی تھیں۔ اس کے علاوہ فرحان اختر، شبانی دانڈیکر بھی اس پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
وی جے اور ٹیلی ویژن پرزنٹر انوشا دانڈیکر نے اس سال کرسمس ایو پر اپنے سب سے قریبی دوستوں کے لئے کرسمس پارٹی کا انعقاد کیا۔ انوشا ایک سنگر اور ایک آنترنپرینیور بھی ہیں۔ انوشا کی اس پارٹی میں ریا چکرورتی اور ان کی بہن دانڈیکر اور ان کے بوائے فرینڈ، اداکار- ڈائریکٹر فرحان اختر بھی شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ ملند سومن، انکتا کونور اور دیگر لوگ بھی شامل تھے۔ انوشا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پارٹی کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ریا چکرورتی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔
انوشا نے کئی پرفیکٹ فریم والی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں سبھی کے چہرے پر خوشی دیکھی جاسکتی ہے۔ انوشا دانڈیکر نے کیپشن میں لکھا، ’یہ وہ نہیں ہے جو پیڑ کے نیچے ہے، بلکہ اس کے آس پاس ہے’۔
انوشا کی اس پارٹی میں ریا چکرورتی بھی کافی سادہ انداز میں دکھائی دیں، لیکن ان کی معصومیت اور چہرے پر سادی دیکھی جاسکتی ہیں۔